بھٹکل 12 / ستمبر (ایس او نیوز) سنیچر کے دن بھٹکل میں منعقدہ لوک عدالت کے خصوصی سیشن کے دوران مختلف مراحل میں زیر سماعت پڑے ہوئے 280 معاملوں کو آپسی مفاہمت کے ذریعے حل کیا گیا ، جس میں خاندانی مسائل سے متعلق معاملے قابل ذکر رہے ۔
سنیچر کے سینئر سوِل عدالت میں لوک عدالت کا سیشن صبح سے شروع ہوا اور یہاں پر التوء میں پڑے ہوئے 907 زیر سماعت معاملوں میں سے 126 معاملوں کو حل کیا گیا ۔ ایک معاملہ ازدواجی تنازعہ کا تھا جسے افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرتے ہوئے میاں بیوی کو ایک ساتھ رہنے پر آمادہ کیا گیا ۔ اس سینئر سوِل عدالت میں وکیل ناگ رتنا نے مفاہمت کے لئے پیروی کی ۔
چیف سوِل عدالت میں زیر سماعت معاملوں میں سے 77 اور ایڈیشنل سوِل عدالت میں سے 77 معاملوں کو مفاہمت کے ذریعے حل کیا گیا ۔
اس موقع پر سینئر سوِل جج کانتا کورنی، چیف سوِل جج ونود بالنائک، ایڈیشنل سوِل جج فواز پی اے، بار ایسوسی ایشن کے صدر گنیش ایم دیواڈیگا، سینئر وکیل آر آر شریشٹی، ایم ایل نائک، وی ایف گومس، سی ایم بھٹ، ایم ایچ نائک، ایس ایم نائک، کے ایچ نائک، وسیم اکّیولّی وغیرہ موجود تھے ۔